ابنا: بحرین کے ایک نامہ نگار اور سرگرم صحافی احمد رضی نے آج فارس نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں بحرین اور سعودی عرب کے عوام کے پر امن مظاہروں کو سرکوب کرنے کے سبب ان دونوں ملکوں کی حکومتوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بحرین اور سعودی عرب کے عوام کی جانب سے اپنی تحریک جاری رکھنے کے عزائم کے پیش نظر ان دونوں ملکوں کی حکومتوں کی، سرکوب کرنے کی پالیسی کو ناکامی کے سوا اور کچھ ہاتھ نہیں آئیگا۔احمد رضی نے مزید کہا کہ بحرین اور سعودی عرب میں انسانی حقوق کا دفاع کرنے والے اور سیاسی سرگرم کارکنوں کو گرفتار کرنے نیز انہیں شکنجہ دینے اور سرکوب کرنے سے ان ملکوں کی عوامی تحریک کبھی نہیں رکے گی اور اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہیگی ۔احمد رضی نے سعودی عرب کے شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر کی گرفتاری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کے عوام ، مظلوموں کے حق میں ان کے دفاع اور ان کی مدد و حمایت کو کبھی فراموش نہیں کریں گے ۔ واضح رہے کہ سعودی فورسیز نے شیخ نمر کو گذشتہ سال ایک مسلحانہ حملہ کرکے زخمی کرنے کے بعد گرفتار کرلیا تھا اور اسی وقت سے سعودی عرب کے شیعہ آبادی والےعلاقے قطیف میں پہلے سے زیادہ بدامنی پیدا ہوگئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 406588
بحرینی میڈیا کے ایک سرگرم کارکن نے بحرین اور سعودی عرب کے عوام کی تحریکیں روکنے کے لئے ان ملکوں کی حکومتوں کی ، سرکوب گرانہ پالیسیوں کی ناکامی پر تاکید کی ہے ۔